پاکستان کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی: کوچ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سے سیمی فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔جسٹن لینگر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کوچ اور ساتھی سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن سے بہت اچھی دوستی ہے، دوستی ایک طرف کرکے سیمی فائنل میں جیت کے لیے اتریں گے۔جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...