کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام آج9 نومبر بروز منگل صبح دس بجے گلستان اسکاؤٹ سینٹرگلشن اقبال کراچی میں یوم اقبال کی مناسبت سے شاہین اور دیگر اسکاوٹس علامہ اقبال کی شاعری اور شخصیت پر مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کریں گے. سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری اختر میر، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی اور دیگر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نجیب میمن، شہاب اقبال، دوست محمد دانش،مرتضی شاہ، محمد سلیم، اعجاز علی، توصیف شاہ، محمد ساجد، محمد یونس قائم خانی، مرزا اشفاق بیگ، منیر عباسی، شکیل سومرو، ضلعی صدور اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا نظریہ تعلیم و تربیت بھی ان کی شاعری کی طرح بے مثال ہے اور اس صدی میں بھی موثر اور قابل عمل ہے۔خودی، یقین، عمل اور محبت آج بھی نوجوانوں کو شاہین کی پرواز دے سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اقبال کے افکار کو اپنی انفرادی اور قومی زندگی میں عملی طور پر اپنایں۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا شمار دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں کیا جائے گا۔
یوم اقبال‘ شاہین اسکاوٹ ڈے آج منایا جائے گا‘ حیدرعلی
Nov 09, 2021