فوٹو اسٹوڈیو میں ڈاکو گھس گئے

ٹھاروشاہ  (نامہ نگار)  ٹھاروشاہ کے شاہی بازار میں فوٹو اسٹوڈیو پر تصویر نکلوانے کے بہانے  موٹر سائیکل پر آنے والے دو نامعلوم افراد نے اسٹوڈیو میں داخل ہو کر فوٹو گرافر محمد علی راجپوت پر پسٹل تان لی اور تشدد کرکے پچاس ہزار روپے نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے جس کی این سی ٹھاروشاہ تھانے پر دو نامعلوم مسلح افراد پر داخل کردی گئی ہے جبکہ تاحال لوٹ مار کرنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے جو قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں 

ای پیپر دی نیشن