ٹھٹھہ(پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کیمبرج اسکول مکلی میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کرکے عملے کی کارکردگی اور دستیاب سہولتوں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے غیر حاضرعملہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کوشوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی جائے تا کہ انضباطی کارروائی کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن گندروبھی موجود تھے.۔
ٹھٹھہ میں ویکسی نیشن سینٹر کا عملہ غیر حاضر، وضاحت طلب
Nov 09, 2021