پی پی نے سندھ کو تباہ کرایا، شفقت شاہ

Nov 09, 2021

سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صوبہ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے گذشتہ روز سکھر اضلاع کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور علاقہ معززین و کارکنان کی جانب سے تماچانی میں وڈیرو محمد پنچل مہر ، یوسی کوٹری میں محمد قاسم کاندھڑو ،یوسی کوٹری کے گائوں دھنی بخش کاندھڑو میں عمران کاندھڑوکی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ، شرکاء کی جانب سے مہمان گرامی کے آمد کے موقع پر انکا والہانہ استقبال کیاگیا ، اس موقع پر تقریبات میں وڈیرو محمد پنجل مہر ،  اسلام الدین کاندھڑو ،محمد قاسم کاندھڑو ،،عمران علی کاندھڑو ،الطاف مہر ، ارباز علی عباسی ، محمد شاہد ملک ، عرض محمد سرکی،فضل محمد راھوجوو دیگر شریک تھے ، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صوبہ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے سندھ اور اس میں بسنے والی عوام کے حقوق کیلئے ف لیگ کی جدوجہد جاری ہے ، کارکنان آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

مزیدخبریں