وینا ملک کی عدم حاضری، بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت20نومبرتک ملتوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے معروف فلم سٹار وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت وینا ملک کی عدم حاضری کے باعث 20نومبرتک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کو ہدائیت کی ہے کہ آئندہ تاریخ پر حاضری یقینی بنائیں گزشتہ روزسماعت کے موقع پر عدالت میں درخواست کے ذریعے موقف اختیار کیا گیا کہ وینا ملک سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث راولپنڈی نہیں پہنچ سکیں لہٰذا 1یوم کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ، وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے 7سالہ ابرام خان اور6سالہ امل خان کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن