شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج بروز ( منگل ) کو ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔