پاکستان :کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم  ، 400نئے کیسز رپورٹ، 11 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 77 ہزار 560افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 558شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار373 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ11 لاکھ 85ہزار 396 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.94فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 206ہو گئے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 277افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 22 ہزار 845 جبکہ گزشتہ 1روز میں شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 4 لاکھ 41 ہزار 257 افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 954جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 72 ہزار 213کیسز اور 7 ہزار 598اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 687افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 774 انتقال کر گئے۔ صوبہ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 345 کیسز اور کورونا کے باعث 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔
آزاد کشمیر میں 34ہزار 495افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 10 ہزار 394 کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 169کیسز اور 947اموات رپورٹ ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن