بھارت کے شہر بھوپال کے ہسپتال میں آ تشزدگی سے جھلس کر4 نومولود بچے ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بھوپال میں واقع کملا نہرو ہسپتال کی تیسری منزل پر لگی۔اطلاعات کے مطابق آگ اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا جس نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔