وزیراعلی عثمان بزدار کا ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

Nov 09, 2021 | 13:20

ویب ڈیسک

 مہلک مرض سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عملے کو فیلڈ میں ہونا چاہیے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی وزیر صحت اور انتظامیہ کو ہدایات

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہلک مرض سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عملے کو فیلڈ میں ہونا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں، جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں، شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے، ڈینگی سے بچا اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں، ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے، متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں، ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مکمل نگہداشت کی جائے، مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے ہر طرح کی سہولت دی جائے، انسداد ڈینگی کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انسداد ڈینگی کے لئے اجتماعی کاوشوں کو مربوط بناکر رزلٹ دینا ہوں گے۔

مزیدخبریں