عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل، غفلت بر داشت نہیں ،آئی جی اسلام آباد


اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام افسران و جوان عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لااینڈ آرڈر صورتحال کو بر قرار رکھنے کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال کے دوران نیشنل اسمبلی آف پاکستان اور سینیٹ کمیٹیوں کی جانب سے اٹھائے گئے 65 سوالوں اور77سفارشات میں سے کل 64سوالوں اور 73سفارشارت پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے، نیشنل اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات میں سے ایک پر کام جاری ہے، جبکہ سینیٹ کمیٹیز کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات میں سے دوپر عملدرآمدجاری ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے چارج سنبھالتے ہی اب تک کل نیشنل اسمبلی آف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے 11سوالات میں سے کل 10پر تسلی بخش جوابات تحریر کرکے بھجوائے گئے، جبکہ سینیٹ کمیٹی کی جانب سے 45سفارشات میں سے 43سفارشات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا گیا، باقی سوالات اورسفارشات پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔
، آئی جی اسلام آبادکا نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کمیٹی کے نمائندگان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اورسفارشات پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے پر پارلیمنٹرین برانچ کے انچارج اور سٹاف کو شاباش اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن