ایل پی جی کی محفوظ نقل و حمل، اوگرا نے ڈرائیوروں کی ٹریننگ شروع کر دی


 اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی  روڈ بازر  کے ڈرائیوروں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرام"ہیوی وہیکل پریوینٹیو ڈرائیونگ کورس" کا اہتمام کیا ہے تاکہ انتہائی آتش گیر ایل پی جی کی محفوظ نقل و حمل کی جا سکے کیوں کہ   غیر محفوظ آمد و رفت مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس ٹریننگ کا اہتمام نیشنل لاجسٹک سیل کے تعاون سے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹی ٹیوٹ،این ایل سی  ہیڈ کوارٹر کارپوریٹ آفس، راولپنڈی میں کیا گیا ہے جس میں پریشرائزڈ گیسوں اورخطرناک پٹرولیم مصنوعات پر توجہ دی گئی ہے۔پہلے تربیتی پروگرام میں انیس  ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈرائیوروں کی تربیت  این ایل سی دینہ ۔ سینٹر آف ایکسی لینس میں مکمل کی گئی ۔محمد عارف  نے کہا کہ اوگرا نے حال ہی میں روڈ بازر کے ذریعے ایل پی جی کی نقل و حمل کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں اور تمام ایل پی جی پروڈیوسرز،ٹرمینل آپریٹرز، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایل پی جی کی نقل و حمل کے لیے  کرائے پر لیے گئے یا ذاتی کنٹینرز حفاظتی معیار،  متعلقہ خصوصیات، حفاظتی کوڈز (ASME کوڈ، ایل پی جی رولز 2011 کے سیکشن(Div-I)VIII  اور (NFPA-58  کے مطابق ہوں۔ممبر گیس نے بتایا کہ یہ ایل پی جی کی محفوظ نقل و حمل میں عملی اقدامات کے نفاذ کی طرف ایک اہم قدم ہے جس میں ڈرائیوروں کی کارکردگی، صحت و تندرستی پر زور دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔      

ای پیپر دی نیشن