راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کی زیر صدارت راولپنڈی جمخانہ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ متعلقہ عہدیداران نے کمشنر راولپنڈی کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بتایا گیا کہ رواں ماہ 16 نومبر کو جمخانہ میں 24 گیسٹ رومز کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔ رواں ماہ 30 نومبر کو 2 سکوائش کورٹس بھی مکمل ہو جائیں گے ۔ رواں ماہ 15 نومبر کو سٹیم اینڈ سوانا بھی مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گی ۔ 30 نومبر کو بینکوئیٹ ہال بھی شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جمخانہ کو بہترین سہولیات اور تفریح کا مرکز بنایا جائیگا ۔ جمخانہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھے گا کلب ممبرز اور راولپنڈی کے رہائشی جمخانہ میں موجود سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
راولپنڈی جمخانہ کو بہترین سہولیات ، تفریح کا مرکز بنایا جائیگا ، کمشنر
Nov 09, 2022