وفاقی دارالحکومت میںچوروں کو کھلی چھٹی،شہری لُٹتے رہے ،پولیس بے بس


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہریوں کونقدی،زیورات گاڑی8موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا،تھانہ آبپارہ کو حفیظ اللہ نے بتایا کہ شکر پڑیاں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فو ن 7ہزار روپے چھین لئے، تھانہ آبپارہ کو داد نے بتایا کہ جی سیون تھری میں نامعلوم افراد نے موبائل فون اور20ہزار روپے چھین لئے، تھانہ آبپارہ کو حضرت اللہ نے بتایا کہ جی سکس فور میں نامعلوم چوروں نے گھر سے کچن مکسچر، باتھ روم کے سنک اور بجلی کے تاریں چوری کرلیں، تھانہ بہارہ کہو کو کابل حسین نے بتایا کہ کیانی روڈ پر نامعلوم افراد نے دکان میں داخل ہو کر 38ہزار روپے، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا، تھانہ بہارہ کہو کو عرفات احمد قریشی نے بتایا کہ اٹھال چوک میں واجد حسین گاڑی سامان سمیت لے کر چلا گیا،تھانہ شالیمار کو عثمان مسعود نے بتایا کہ ای الیون تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بیوی اور سالے کو یرغمال بنا کر 10ہزار روپے، ڈرائیونگ لا ئسنس اے ٹی ایم کارڈ چھین کرلے گئے،تھانہ گولڑہ کو شہناز بی بی نے بتایا کہ میرا آبادی میں نامعلوم چوروں نے 1لاکھ50ہزار روپے اور جہیز کے کپڑے چوری کرلئے۔
،تھانہ گولڑہ کو قیصر خان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 50ہزار وپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ سبزی منڈی کو زین الوہاب نے بتایا کہ آئی ٹین فور میں نامعلوم چوروں نے گھر سے جیولری گھڑیاں موبائل فون یو ایس پی بیٹری فارن کرنسی مالتی5ہزار روپے چوری کرلی،تھانہ لوہی بھیر کو ڈاکٹر مظہر نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے 10ہزار روپے، طلائی زیورات گھڑیاں ا ور دیگر سامان چوری کرلیا، اتوار بازار سے سمیر کی مہران گاڑی،عظمت نذیر کا موٹر سائیکل،تھانہ گولڑہ کے علاقے سے عبدالقیوم کا موٹر سائیکل ، تھانہ آئی نائن کے علاقے سے نجف الرحمان کا موٹرسائیکل،  ایچ نائن سے مظہر حسین کا موٹرسائیکل ، ایچ نائن بازار سے راضہ محمد حمزہ کا موٹرسائیکل، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے فرہاد رشید کا موٹر سائیکل،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے جوتھن مسیح کا موٹر سائیکل ، تھانہ کھنہ کے علاقے سے حیدر علی کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...