کسٹم حکام کا ضبط کیے گئے پرندوں کی چڑیا گھر کو حوالگی سے انکار


کراچی (این این آئی)کسٹم حکام نے کراچی کے ایئر پورٹ سے ضبط کیے گئے 100 نایاب پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر رضا رضوی کا کہنا ہے کہ  کسٹم حکام نے ضبط کیے گئے پرندے کراچی چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔رضا رضوی نے کہا کہ  قانون کے مطابق کوئی بھی فیصلہ ہونے تک پرندوں کو کے ایم سی کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔کسٹمز حکام نے میٹروپولیٹن کمشنر کو خط لکھ کر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اجازت لینے کا کہہ دیا۔ غیرملکی پرندوں کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اجازت کے بعد کراچی چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ   ایک نجی کمپنی نے 100 نایاب پرندے جعلی کاغذات پر جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے تھے۔ کسٹم حکام نے وزارت موسمیات کی این او سی جعلی ہونے پر پرندے ضبط کیے تھے۔کے ایم سی حکام نے پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے کے لیے کسٹم حکام کو خط لکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن