اللہ اکبر تحریک نے سرجانی ٹاؤن میں میڈیکل  سینٹر کا آغاز کردیا


کراچی (این این آئی)اللہ اکبر تحریک کراچی  کے زیراہتمام سرجانی ٹان میں میڈیکل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاح  اللہ اکبرتحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالداور مرکزی رہنماں نے کیا ۔اس موقع پر کراچی کے ذمہ داران اور معززین علاقہ موجود تھے ۔افتتاح کے موقع پر سیف اللہ خالد نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔صحت کے شعبہ میں مثالی کام ہماری پہچان ہے۔ کلینک کے قیام سے علاقہ مکینوں کو معیاری اور رعایتی سہولتیں میسرآئیں گی ۔علاقہ مکینوں  نے اللہ اکبر تحریک کی خدمات کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو قابل قدر قراردیا ۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مرکزی رہنماں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل سینٹر 4بیڈپر مشتمل ہے۔علاقہ مکین یہاں 50روپے کی پرچی سے OPD،الٹرا سانڈ،بلڈٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا اور ترقی کے لیے معاشرے میں موجود تمام وسائل کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچاناضروری ہے ۔ اللہ اکبر تحریک اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش رہتی ہے ۔ ہمارا مقصد ہی خدمت انسانیت ہے۔

ای پیپر دی نیشن