ملکی و قومی مفادات کی خاطر مذاکرا ت سے سنگین صورتحال کا حل نکالا جائے، ابو الخیر محمد زبیر 


حیدراباد(این این آئی)جمعیت علما پاکستان نورانی کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ مفتی ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ عمران خان سے اپنی پرانی محبتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرا ت کے ذریعہ سنگین صورتحال کا حل نکالیں، پی ٹی آئی حکومت میں تحریک لبیک کے لانگ مارچ کے موقع پر جو کردار ادا کیا تھا اسے پھر بروئے کار لائیں تاکہ ملک تباہی سے بچ سکے۔جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان روئے زمین پر مدینہ منورہ کے بعد واحد مملکت ہے جواسلام کے نام پر قائم ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس کے قیام ہوئی تھی جو  آج تک دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح  کھٹکتی ہے ۔ صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ آج بھی بیٹھ  کر مذاکرات کے ذریعہ مسلے کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ   پوری قوم کی نظریں جنرل قمر باجوہ پر ہیں  جس طرح ماضی میں  تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کومذاکرات کے ذریعہ حل کرایا تھا اج بھی وہی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ سے ملاقات میں وہ  عمران خان  کے بڑے مداح نظر ائے تھے جبکہ عمران خان بھی جنرل باجوہ کی تعریف  کرتے رہے تھے، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جنرل باجوہ اور عمران خان کی ماضی کی محبتیں کام آئیں گی وہ  مل کر بیٹھیں گے تو یقینا یہ مسئلہ حل کر کے اٹھیں گے اور ملک و قوم بڑے طوفان اور تباہی سے بچ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وقت جو صورتحال ہے دشمن کے عزائم ہیں کہ کسی نہ کسی طرح فوج کو عوام کے مقابلہ میں لے آیا جائے اس سے ملک و قوم کا بہت  نقصان ہو گا، صاحبزادہ زبیر نے آرمی چیف  قمر باجوہ سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنی پرانی محبتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسی طرح مسئلہ کو بیٹھ کر مذاکرات سے حل کرائیں جس طرح تحریک لبیک کے مسئلہ کو حل کرایا گیا تاکہ ملک بڑی تباہی سے بچ جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...