نصیرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں میں  افرا اسٹرکچر کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر جاری


ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی اور صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد خان لہڑی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مشاورت سے نصیرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب  متاثرین کی بحالی سمیت شعبہ زراعت ایری گیشن نظام مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ سیلاب سے تباہ ہونے والے اسٹرکیچر کی جلد سے جلد بحال کرکے عوام کو دوبارہ خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے غیرسرکاری ادارے این جی اوز میرٹ پر سیلاب متاثرین میں اشیاء  خورد کسانوں میں بیج کھادوں کو یقینی بنائیں ۔سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کو مزید تیز کریں ۔ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ  سیلاب متاثرین کے دکھوں پر سیلاب کرنے کے بجائے ان کی بحالی کیلیے عملی کام کریں کیونکہ نصیرآباد کی عوام باشعور ہوچکی ہے۔ شکست خوردہ عناصر کو مسترد کر کے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں ضلع ناظم میونسپل کمیٹی کے چیئرمینوں پر بھی اتحادیوں کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے۔ نصیرآباد کو گرین بیلٹ بنا کر کسانوں زمینداروں کو خوشحال کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن