موغادیشو (آئی این پی)صومالیہ میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الشباب کے ارکان نے ملک کے گالمودگ علاقے میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ دو بموں سے لدی گاڑیوں سے کیا گیا اور دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز اور الشباب کے ارکان کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔الشباب کے ارکان جنہیں تنازعہ کے بعد پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا، فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوششوں کو بھی ناکام بنادیا گیا۔