آذربائیجان کی کارا باخ پر تاریخی فتح، جھنگ میں خصوصی تقریب 

Nov 09, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) آذربائجان کی کاراباخ پر تاریخی فتح کے دن کے حوالے سے مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  جھنگ کی فضا کاراباخ آذربائیجان ہے کے نعروں سے گونجتی رہی۔ آذربائیجان نے 8نومبر 2020کو کاراباخ کو آرمینیا سے آزاد کرایا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر  خضر فرہادوف نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ آذربائیجان میں پاکستان سے بے پناہ محبت کی جاتی ہے  آذربائیجان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔  اس ماڈل کے ساتھ پاکستان، آذربائجان اور ترکی کے  جھنڈے کاراباخ تحریک کے شہدا کی قبروں پر ایک ساتھ موجود ہیں۔  اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر عزت مآب خضر فرہادوف نے کہا کہ آج مجھے ان تین برادرانہ ممالک کے پرچموں کے سامنے ہونے پر فخر ہے جو آرمینیائی قبضے سے ہمارے علاقوں کی آزادی کی علامت بن گئے۔

مزیدخبریں