15نومبر کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جارہا ہوں:ٹرمپ 


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15نومبر منگل کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جارہا ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کی نوعیت بتانے سے گریز کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کئی ماہ سے اگلے انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اشارہ دے رہے ہیں۔
ٹرمپ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...