نئی دلی(اے پی پی)قطر میں بھارتی فضائیہ کے 8 اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد استوائی گنی میں مزید 16 بھارتی اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لکھے گئے ایک خط میں راجیہ سبھا کے رکن اے اے رحیم نے کہا ہے کہ ایم ٹی ہیروک اڈون نامی جہاز کے عملے میں بھارتی بھی شامل تھے اور وہ اگست کے وسط سے حراست میں ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں جے شنکر سے بحری جہاز کے عملے میں شامل16بھارتیوں کی "غیر قانونی حراست" کے معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کی۔استوائی گنی میں بھارتی سفارتخانے نے پیر کوایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ گرفتار بھارتی اہلکاروں سے باقاعدہ رابطے میں ہے اور سفارت خانہ اور ابوجا میں ہمارا ہائی کمیشن بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی جلد رہائی کے لیے استوائی گنی اور نائیجیریا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور حراستی مرکز میں موجود افراد کو جہازپر منتقل کر دیا گیا ہے۔اگست کے وسط میں ان کی حراست کے بعد سے یہ مشن عملے کے ارکان کے ساتھ فون پر باقاعدہ رابطے میں ہے۔
16بھارتی گرفتار
قطر کے بعد استوائی گنی میں مزید16بھارتی اہلکار گرفتار
Nov 09, 2022