لکی مروت(نامہ نگار) پولیس اور سیکورٹی فورسزنے انسداد دہشت گردی کمانڈوز کے ہمراہ لکی مروت کے علاقے عبدالخیل کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مطلوب مبینہ دہشت گرد کو پار کردیا،یہاں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اوردہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ پیزو کے حدود عبدالخیل میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں، اس پر پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کے ہمراہ عبدالخیل روانہ کردی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جونہی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچے تو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گردمارا گیا جس کی شناخت ارشاد عرف حیدرکے نام سے ہوئی ، اس کے قبضے سے خودکار اسلحہ، ایمونیشن اوردستی بم برآمد کرلئے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ ارشاد پولیس کو دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
دہشت گرد ہلاک
لکی مروت ‘ پولیس ، سیکورٹی فورسزکا آپریشن ، مبینہ دہشت گرد ہلاک
Nov 09, 2022