ڈینگی کے وار جاری ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 4جاں بحق ،،مزید183 مریض رپورٹ 


لاہور( این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی  کے183 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 87، راولپنڈی سے 30، گوجرانولہ سے 22 ، فیصل آباد سے 12 ،ملتان سے 6، قصور سے 4جبکہ سیالکوٹ ،ننکانہ صاحب سے 3،3 ،چینوٹ اور سرگودھا سے 2 ،2 ، خوشاب، پاکپتن، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، چکوال، نارووال، حافظ آباد، خانیوال، اٹک، گجرات اور اوکاڑہ سے 1 ،1 کیسز رپورٹ ہوئے ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث  4 ہلاکتیںرپورٹ ہوئی ہے ۔ہلاک ہونے والے 2افراد کا تعلق راولپنڈی جبکہ لاہور اور ملتان سے 1،1 ہلاکت رپورٹ ہوئی  ۔پنجاب رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...