تیزرفتارگاڑیوں نے موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی کو کچل ڈالا


لاہور،کاہنہ(نامہ نگار،) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب ریس لگاتی 2 گاڑیوں نے موٹر سائیکل سوار33 سالہ عمیر اور اس کی 29 سالہ بیوی شرمین کو ٹکر ماری دی۔ جس سے عمیر گاڑی کے ٹائروں تلے کچلے جانے سے موقع پر ہلاک جبکہ شرمین شدید زخمی ہوگئی ہے۔وہاں موجود ٹریفک وارڈنز نے ایک کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔کاہنہ سے نامہ نگارکے مطابق کاہنہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔


 جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن