عالمی بینک کی مالی اورتیکنیکی معاونت قابل تحسین ہے:وزیر خزانہ 

Nov 09, 2022



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا انفراسٹرکچر گوانگزی چن نے  ملاقات کی کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک مسٹر ناجی بینہسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو  طارق محمود پاشا، سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سنیئر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر خزانہ نے  گوانگزی چن کا خیرمقدم کیا ۔ گوانگزی چن نے  وزیر خزانہ کو حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملک میں شروع کیے جانے والے دیگر مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں عالمی بینک کے ترقیاتی کردار کو سراہتے ہوئے  کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی ترقی کے لیے عالمی بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ورلڈ بنک کی جانب سے شروع کیے جانے والے جاری منصوبوں کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

وزیرخزانہ

مزیدخبریں