دوست مزاری کے خلاف اراضی کیس اینٹی کرپشن عدالت کل  درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے گی 

Nov 09, 2022


لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوست محمد خان مزاری کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے، سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے کہا کہ دلائل مکمل کریں، عدالت کل درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے سماعت کی۔

مزیدخبریں