عمران حملہ کیس، سماعت خصوصی عدالت میں ہوگی، جے آئی ٹی کیلئے 3 نام ارسال


لاہور (خبر نگار) عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی، ٹرائل کیلئے پراسکیوشن کی تین رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں تفتیشی ٹیم کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرائل اور جسمانی ریمانڈ میں سرکار کی طرف سے پیش ہوگی۔ خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے میں معاونت کرے گی اور مقدمے کے شواہد کو درست انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے بھی معاونت کرے گی۔ پراسیکیوشن ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر گوجرانوالہ رانا سلطان اور محمد سرفراز خان شامل ہیں۔ پنجاب پولیس حکام نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے چیئر مین، سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جے آئی ٹی کے لیے تین افسروں کے نام محکمہ داخلہ کو بھجوائے دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے عمران خان پرحملے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل کے لیے جن تین پولیس افسران کے نام محکمہ داخلہ کو بھجوائے ہیں، ان میںجے آئی ٹی کے سربراہ کے لیے ایڈیشنل آئی جی ریاض نذیر گاڑھا جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ناصر ستی اور ایڈیشنل آئی جی مانیٹرنگ احسان الحق چوہان کا نام شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب انٹیلی جنس ا داروں کے افسران کے نام شامل کرنے کے بعد جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...