اعظم سواتی معاملہ پر مؤقف سے پی پی قیادت ناخوش: مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی

Nov 09, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطورِ سینیٹر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے اور میرا استعفیٰ چاہتی ہے، ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حق کی قدر کرتا ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے میرا پیپلز پارٹی کے ساتھ شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ آج چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔ پارٹی قیادت اعظم سواتی کے حوالے سے میرے مؤقف سے خوش نہیں تھی۔

مزیدخبریں