عمران بچاؤ، اب اقتدار پر بٹھاؤ تحریک بن چکی: شیری رحمن

Nov 09, 2022


اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہاہے کہ تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیںیہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے عمران بچاؤ تحریک اب اقتدار پر بٹھاؤ تحریک بن چکی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تھا شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے، افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں، یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروباری زندگی متاثر ہو رہی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے، اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔
شیری رحمن

مزیدخبریں