اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی حملہ ڈرامہ پاکستان کو غیر محفوظ ملک قرار دینے کیلئے استعمال کررہاہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق یہودی اخبار کی جانب سے عمران نیازی پر حملے کی وجوہات اس کی اسرائیل نوازی قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں بار بار سوال کے باوجود عمران نیازی اپنے اوپر ہونے والے حملے کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔ دنیا بھر میں نیازی پاکستان کو بدنام کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔
جے یو آئی