اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز نے سول جج عمر شبیر کی عدالت میں مچلکے جمع کرادیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شبلی فراز عدالت پیش ہوئے اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کیعوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایاتھا۔
مچلکے جمع
شبلی فراز نے سول جج عمر شبیر کی عدالت میں مچلکے جمع کرادیئے
Nov 09, 2022