فیاض الحسن چوہان کا  دورہ  بینظیر بھٹو ہسپتال ، زخمی کارکن کی عیادت 

Nov 09, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا،جنہوں نے مری روڈ دھرنے کے دوران کرنٹ سے زخمی ہونیوالے پی ٹی آئی ورکر کی عیادت کی،فیاض الحسن چوہان نے زخمی ورکر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پرڈاکٹروں نے زخمی ورکر کی صحت کے بارے میں بریفنگ دی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ورکرز پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، حقیقی آزادی مارچ نتیجہ خیز مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے،زخمی کارکن کو بے نظیر بھٹو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کارکن کے علاج و معالجہ کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں،عمران خان کی قیادت میں نوجوان نسل حقیقی آزادی مارچ کا ہر اول دستہ ہے۔
 عیادت
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا  کہ ن لیگ کا میڈیا سیل پی ٹی آئی کے دھرنے کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈاکر رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی پاکستان کے مستقبل کیلئے کوشاں ہے اور راستوں میں بندش کی وجہ سے آج کی یہ تکلیف ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہے یہ بات انہوں نے مری روڈ پر دھرنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان جیسے عالمی سطح کے اور اعلیٰ پائے کے قومی لیڈر پر دن دہاڑے قاتلانہ حملہ ہوا۔اسکی ایف آئی آر تحریک انصاف کے قانونی حق کے تحت نہیں درج کی جا رہی۔
 ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

مزیدخبریں