لاہور ( لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز لاہور ڈویژن کی ہدایات پر نیب کی جانب سے کرپشن فری پاکستان کے ویژن کی روشنی میں ڈویژن کی سطح پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں انگریزی اور اردو میں مضمون نویسی کے نیب مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے کی۔ مقابلوں میں لاہور ڈویژن کے مختلف کالجز سے 24 طالبات نے شرکت کی۔ انگریزی مضمون نویسی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ کی طالبہ منزہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو مضمون نویسی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ کی طالبہ نورالہدیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے جیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
اور تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔