لانگ مارچ فسادی ،پی ٹی ا ٓئی کا ایجنڈا جمہوریت کا خاتمہ ہے : ارشاد اللہ سندھو

Nov 09, 2022


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)لانگ مارچ ایک فسادی مارچ ہے چوہدری ارشاد اللہ سندھو جنرل سیکرٹری پی پی پی گوجرانوالہ. تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پی پی پی  رانا شبیر حیدر مبارک کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو   نے  کہا کہ لانگ مارچ ایک پلانٹڈ فسادی مارچ ہے،عمران خان دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی آڑ میں وفاق پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔،پی ٹی ا ٓئی کا اصل ایجنڈاجمہوریت کا خاتمہ ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگا۔وزیر آباد حملہ بھی ایک سازش تھا جو جلد ہی بے نقاب ہوگی اس موقع پر سر فراز احمد ساہی صدر پی پی پی تحصیل وزیر آباد،میاں سعید طفیل صدر پی پی پی گکھڑ منڈی اور رانا محمد جاوید رہنما پی پی پی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں