حافظ آباد: نجی سکول میںسائنس، کمپیوٹر،آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں نجی سکول کی جانب سے سائنس، کمپیوٹر،آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا،سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال بابر نے نمائش کا افتتاح کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن میڈم نرگس عارف،پرنسپل محمد نعیم قمر سمیت طلبا ء طالبات، انکے والدین اور معززین کی بڑی تعداد نے نمائش اور سالانہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال بابر نے کہا کہ سائنس ،آرٹس اینڈ کمپیوٹر نمائش میں بنائی جانے والی چیزوں سے طلباء طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کا باخوبی انداز ہ ہو تا ہے۔اس طرح کی نمائش اور پروگراموں کے انعقاد سے بچوں کی چھپی صلاحیتں نکھر کر سامنے آتی ہیں، اورانہیں اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع ملتا ہے ۔
 سی ای او ایجو کیشن نے نمائش کے بہترین انعقاد پر طلباء طالبات ، اساتذہ ، اور پرنسپل کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور انکی اخلاقی اقدار کو بہتر بنانے پر زور دیا جار ہا ہے تاکہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد معاشرے کیلئے ایک کار آمد اور مفید شہری ثابت ہوں ۔  

ای پیپر دی نیشن