عمران خان ریٹائر ڈکپتان ہیں جلد کلین بولڈ ہو جائیں گے:شازیہ فرید


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آخری اننگ کھیل رہی ہے عمران خان ریٹائر ڈکپتان ہیں جلد کلین بولڈ ہو جائیں گے،عوام ان کے احتجاج سے لاتعلق ہیں پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکن قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہر حد پھلانگ چکے ہیں ۔لیکن ایک پر امن اور ترقی کی طرف گامزن پاکستان میں جگہ جگہ آگ لگانے اور خون بہانے کی ان کی سازش کا میاب نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ سنہرے دور میں داخل ہو گا آج بھی مسلم لیگ ن عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے کیونکہ اس کے پاس ملکی ترقی اور خدمت کا وسیع ریکارڈ موجود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن