لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا جو خواب دیکھا اسے بچانے کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین عمران خان پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ ر ہے ہیں حقیقی آزادی مارچ کا مقصد قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے آزادی دالواناہے جس کیلئے پوری قوم کوعمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے سوئی قوم کو جگانے میں اہم کردار ادا کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نظریے پر اکٹھا کرکے آزادی کا ولولہ پیدا کیا،اقبال اورقائد کے پاکستان کو کرپٹ مافیا قابض ہیں جن سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔