لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ فسادی مارچ کرنیوالوں نے جتنے پینترے بدلنے ہیں بدل لیں۔ ناکامی اور بدنامی ان کا مقدر بن چکے ہے۔لندن سے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کے ٹریک پر چڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب اور چین کے مالیاتی پیکج سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، جو فتنے کو پریشان کر رہا ہے۔