لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ممبران کیلئے خدمات کے معیار کو بہتر کرنے اور دستاویزات کی سکیورٹی فول بنانے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرٹیفیکیٹ پر کیو آر کوڈ کا اجراء کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چودھری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ کیو آر کوڈ کے اجراء کے بعد لاہور چیمبر کی دستاویزات کی جعلی نقول تیار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ کسی بھی جگہ اس کی باآسانی تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ اس کوڈ کے ذریعے سرٹیفیکیٹ پر دئیے گئے کوائف کی تصدیق بھی کی جا سکے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تمام دستاویزات کی سکیورٹی فول پروف بنانا اولین ترجیح ہے ۔