راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام ہونے والے پریکٹیکل امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2022 ء جو کہ 8 نومبر اور 9 نومبر کو منعقد ہونا تھا ،راولپنڈی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر کے پریکٹیکل مضمون کیمسٹری فوری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
میٹرک امتحان سیکنڈ اینول کیمسٹری کے پریکٹیکل منسوخ
Nov 09, 2022