ہاوسنگ کالونیز کی منظوری ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے این او سی سے مشروط ہونی چاہئے:چیئرمین


ملتان ( خبر نگار خصوصی )چیئرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آدم سعیدراں نے کہا ہے کہ پرائیوٹ ہاوسنگ کالونیز کی منظوری ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے این او سی سے مشروط کرنیکی ضرورت ہے تاکہ شہر میں صفائی کے نظام کو منظم بنانے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔یہ بات انہوں نے آپریشن ڈیپارٹنمنٹ کی طرف سے دی جانیوالی بریفنگ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ پوش ہاوسنگ کالونیوں کو ریونیو نیٹ ورک میں لایا جائیگا، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مالی خود مختیاری دلانے کے لئے ریونیو جنریشن پلان تیار کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی  کہ کمپنی 60 فیصد وسائل خود پیدا کرے۔انہوں نے کہا کہ آمدنی بڑھنے سے کمپنی کے انفراسٹرکچر میں اضافہ ہوگا جس سے صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن