حکومت  مدارس کے طلبہ کیلئے سکالرشپ کا انتظام کرے:منتظم جمعیت طلبہ عربیہ

Nov 09, 2022


ملتان ( سماجی رپورٹر ) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب محمد واجد اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کی سرکاری طور پر کسی قسم کی سرپرستی نہیں کی جاتی جمعیت طلبہ عربیہ نے ایک ماہ پر مشتمل رابطہ طلبہ مہم کا آغاز کیا ہے، جنوبی پنجاب میں دو ہزار سے زائد مدارس کیبیس ہزار سے زائد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں انعامات و اعزازی شیلڈز تقسیم کی جائیں گی   جمعیت طلبہ عربیہ بغیر کسی تفریق کے  جملہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ کرام کو اتحاد امت کے پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہتی ہے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مدارس کے طلبہ کیلئے سکالرشپ کا انتظام کرے اور مدارس کے طلبہ کی اسناد کو مستقل حیثیت دے ، ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری اسامہ عزیز اور ناظم بزم قرآن جنوبی پنجاب حافظ صفی اللہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں