سندھ حکومت کا شادی، اموات، پیدائش اور طلاق سے متعلق اہم فیصلہ


کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے شادی ، اموات، پیدائش اور طلاق کے سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نادراکوخط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی ، اموات، پیدائش و طلاق کے سرٹیفکیٹ سیمتعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس کے بعد اب جعلی سرٹیفکیٹس کااجرا واندراج بھی مشکل ہوجائے گا۔اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے نادرا کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اب باہر جانے یا رہائش کی تبدیلی بھی رجسٹرڈ ہوگی۔محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کے دفاترمیں نادرابائیومیٹرک سسٹم مہیاکرے اور نادرا متعلقہ یونین کمیٹی کونسل کی تصدیق کے بغیر کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے۔خط میں کہا ہے کہ پیدائش،موت،بیرون ملک روانگی،شادی کے سرٹیفکیٹ کی اپروول فارم میں تصدیقی خانہ شامل کریں اور یونین کمیٹیز کے دفاتر میں نادرا سسٹم کا تمام ضروریات کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔
سندھ اہم فیصلہ

ای پیپر دی نیشن