کراچی (این این آئی) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت گونر ہائوس کے افسران کا گورنرہائوس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، سیکریٹری،نبیلہ عمر ،پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں ٹیم ورک ، عوامی شکایت تدارک سیل کی فعالیت ، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ افسران نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق گورنرسندھ کو تفصیل سے آگاہ کیااوردرپیش مشکلات کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں ۔گورنرسندھ نے افسران کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گورنرہائوس کے افسران محنتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ٹیم ورک سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ افسران اپنے فرائض تندہی سے انجام دیںہر افسر کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا فوری حل ہونا چاہئے، مجھے امید ہے کہ اسی لگن اور ایمانداری سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے زیادہ وژن ضروری ہوتا ہے اوروژنری افسران بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے،میرا عزم ہے کہ،عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرسکوں۔ دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا فائونڈیشن کے 16رکنی وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔وفد کی سربراہی زید ایچ خرم کررہے تھے ۔ ملاقات میںآزادی صحافت ، صحافی برادری کو درپیش مشکلات ، فلاحی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اورجمہوریت کے تسلسل میں صحافی برادری کی بے پناہ خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، حکومت صحافی برادری کی مشکلات سے آگاہ ہیںاس ضمن میںصحافی برادری کی فلاح کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وفد کے سربراہ زیڈ ایچ خرم نے مزید کہا کہ صحافی برادری کے فلاحی منصوبے نا گزیر ہیں اس ضمن میں فلاحی منصوبوں کی تشکیل میں حکومت کی مدد درکار ہے۔زیڈ ایچ خرم نے گورنرسندھ کو 9 دسمبر 2022 ء سے شروع ہونے والے تین روزہ نیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔وفد میں سیدہ خورشید حیدر ، محمد زاہد مظہر ، انیل احمد عثمانی ، مقصود احمد ، علی بن یونس ، آصف شیخ ، فضل محمود ، ڈاکٹر سید ریاض علی ، کامران طالب ، عطااللہ ابڑو، مدثر عالم ، ثنا ہاشمی ، آفتاب خان خیل ، سید شاہ فصیح الدین اور واجد رضااصفہانی شامل تھے ۔ علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 49ویں خصوصی تربیتی پروگرام / 25ویں ابتدائی کمانڈکورس کے شرکاء نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس میں میں کامیاب اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے تربیتی کورس میں ملک بھر سے افسران شریک ہیں اور اس ڈیڑھ برس پر مشتمل کورس میں افسران کو مختلف موضوعات کی تیاری کرائی جاتی ہے اور تربیتی دوروں کے ذریعہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ملاقات میں پولیس کارکردگی ، جرائم کی روک تھام ، امن و اما ن کے قیام میں کردار،جاری صورتحال سمیت دیگر امورپر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
گورنر سندھ
عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح افسران ایمانداری سے فرائض انجام دیں گورنر سندھ
Nov 09, 2022