لانگ مارچ ، ڈرامہ راستوں کی بندش سے عوام پریشان، کا روبار ٹھپ ہو گئے


راولپنڈی (عزیز علوی سے)مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں خود ساختہ طورپر بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کر کے مرکزی شاہراہ کو بند کر کے تحریک انصاف کے چند کارکن نہ جانے کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لانگ مارچ 8یا 10 دن بعد ہونا ہے راولپنڈی کے عوام کو بلا وجہ پہلے تنگ کیا جا رہا ہے لانگ مارچ کو بھی تحریک انصاف نے ڈرامہ بنا رکھا ہے عمران خان کہتا ہے ایک دن بعد لانگ مارچ شروع کرینگے  شاہ محمود قریشی نے جمعرات کا کہا کہ لانگ مارچ ہو گا، لانگ مارچ کو ایک دو روز میں اسلا م آباد آئے حکیم رانا ثنا اللہ ان کے انتظار میں بیٹھا ہے کہیں شیخ رشید نے کوئی نئی پیشگوئی تو نہیں کر دی وہ پامسٹ پہلے ہی تھا اب دو طوطے رکھ کر فال بھی نکالنی شروع کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما نے ایوان نوائے وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی کے کو گورنر راج کی طرف لے جارہے ہیں ہر جگہ درجن و دو رجن افراد نے سڑکیں بند کر کے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ، ان حالات میں سب سے زیادہ پریشان جڑواں شہروں کے تاجر ہیں جن کا کارروبار ٹھپ  ہو گیا ہے، سپر یم کورٹ آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے راستوں کی بندش پر سو موٹو لے حاجی پرویز نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ راولپنڈی کے عوام کو اس اذیت سے نکالا جائے خا ص کر تاجروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس احتجاج کو فوری ختم کرایا جائے اگر یہی حال رہا تو عوام تنگ آکر خود ان کے آمنے سامنے آ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...