راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کینٹ وارڈ6 کے علاقے ڈھوک جمعہ ، ممتاز کالونی، ڈھوک کلہور، کھٹانہ گاں، مبارک لین مسائل کی آماجگاہ بن گئے گندگی اس قدر پھیل چکی ہے کہ موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ہر طرف گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر مکینوں کے لئے عذاب بن چکے ہیں ،اہلیان علاقہ ملک عزیر احمد، ملک طارق محمود،محمد شفیع، ظہیر اعوان ،محمد سعید، بابر بھٹی و دیگرنے بتایا کہ ان علاقوں میں خاکروب سے بات کی جائے تو وہ اپنے سٹاف کی کمی کا بتاتے ہیں جبکہ اعلی آفیسر اور سیاسی لوگوں کے گھر صفائی روٹین سے ہوتی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا شعبہ صفائی اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔