ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں سانپ اور کتا کاٹے کی ویکسین فراہم کر دی گئی ہے‘ اس بارے میں محکمہ صحت ملتان حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ ویکسین اب تمام ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت پر دستیاب ہے۔ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے شکایات سامنے آرہی تھیں۔