ملتان(خصوصی رپورٹر)انصاف آفٹرنون کے اساتذہ کو تنخواہ نہ مل سکی ، چولہے ٹھنڈے ہوگئے تفصیل کے مطابق انصاف آفٹر نون سکولوں کی حالت ابتر ، ہے سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں مانیٹرنگ نہ ہونے سے سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھنٹوں قبل ہی چھٹی دینا شروع کر دی جبکہ انصاف آفٹرنون سکول میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں ہوسکیں۔جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہ جاری کرنے کے احکامات دیں۔