ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک سپیشل پلیئر ہے، گِلکرسٹ کا بھی 2007ء ورلڈ کپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے۔ سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا۔ چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہے جبکہ ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ محمد حارث کی کہانی ایسی ہے کہ سب سننا چاہتے ہیں، اس نے ہر نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور فاسٹ بولرز کو اچھا کھیلا، اس ٹورنامنٹ میں سب کا اپ ڈاؤن ہو رہا ہے، بابر ہر میچ میں رن نہیں بنا سکتا، ایسا وقت سب پر آتا ہے، وہ بڑا پلیئر ہے، بڑے میچ میں اچھا کھیلے گا۔